آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس: آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ہو گی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کل جمعرات کو ہو گی،آصف علی زرداری نے کل کی عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری ضیا الدین ہسپتال میں داخل ہیں کل جمعرات کو عدالت پیش نہیں ہو سکتے ، عدالت آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کل آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔