موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم شفقت عرف بگا نے اعتراف جرم کرلیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی )موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم شفقت عرف بگا نے اعتراف جرم کرلیا.ملزم شفقت کو سخت سکیورٹی میں تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ نے کینٹ کچہری میںمجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جہاں ملزم نے بند کمرے میں 164 کا بیان قلمبند کرایا. ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ نزہت جبین کے سامنے بیان میں کہا کہ میں نے یہ جرم ملزم عابد ملہی کے کہنے پر کیا۔قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دوران سماعت موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت کو 164 کا بیان قلمبند کرانے کی اجازت دی۔ملزم کا بیان سیل کرکے اسے چالان کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں اغوا، زیادتی، ڈکیتی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔