لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بارے میں تمام ریکارڈ مانگ لیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بارے میں تمام ریکارڈ مانگ لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ۔ دوران کیس کی سماعت ڈرپ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بارے میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اس پر درخواست گزار وکیل نے دعویٰ کیا کہ ڈرپ غلطی بیان سے کام لے رہا ہے ،وکیل کے مطابق کمیٹیاں کوئی کام نہیں کر رہی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ادویات میں بلاوجہ جواز اضافہ کیا گیا ہے اور ادویات عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کے خلاف ہے اس لیے اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔