فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے معروف گلوکار عاطف اسلم پر 5کروڑ 80لاکھ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے معروف گلوکار عاطف اسلم پر 5کروڑ 80لاکھ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کا سال 2018کا انکم ٹیکس آڈٹ کرکے ٹیکس عائدکیا .گلوکار عاطف اسلم نے دوبئی میں واقع اپنے فلیٹس گوشواروں میں ظاہر نہیں کئے تھے. ایف بی آر نے عاطف اسلم کے بنک اکاونٹس اور اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کررکھی تھی .ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم پر ٹیکس عائد کرکے نوٹس جاری کردیا۔یاد رہے اس سے قبل پاکستانی اداکار و فواد خان بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے تھے، فواد خان نے بیرون ملک کی آمدن ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر ظاہر کی، ایف بی آر نے چھان بین شروع کرکے ایف آئی ایسے فلمسٹار کی پانچ سالہ ٹریول ہسٹری مانگ لی۔ذرائع کے مطابق فواد خان نے 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے میں ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر غیر ملکی آمدن ظاہر کی، فواد خان کی بیرون ملک سے ظاہر کردہ آمدن ایک ارب 88 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ایف بی آر فلمسٹار فواد خان کو ادائیگیاں کر نے والوں سے بھی رابطہ کرے گا جبکہ فواد خان کا سال 2017 کا آڈٹ بھی شروع ہے۔