ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کےخلاف بنگلا دیش کی آدھی ٹیم 54 رنز پر پویلین لوٹ گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔گروپ ون ہی سے سیمی فائنل تک رسائی کی امید لیے ایک اور ٹیم آسٹریلیا آج بنگلا دیش سے مقابلہ کرے گی۔آسٹریلیا کے تین میچز کے بعد 4 پوائنٹس ہیں، جبکہ بنگلا دیش کو تمام چاروں میچز میں شکست ہوئی ہے۔آج ہونے والے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا مدمقابل ہوں گی۔