ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 74 رنز کا ہدف
دبئی: بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 74 رنز کا ہدف دیا ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چونتیسویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلا دیش کی اننگز کا آغاز انتہائی خراب رہا، اوپنرز کوئی رن بنائے بغیر صرف 6 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والا کھلاڑی بھی صرف ایک رن بناکر پولین لوٹ گیا، آسٹریلیا کی جارحانہ حکمت عملی کی بدولت بنگلا دیش کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم صرف 15 اوورز میں 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔