ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کے خلاف سری لنکا کے8 اوورز میں67رنز
ٹی20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے اور سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پانچ اوورز میں کوشل پریرا پتھُم نسانکا 40رنز سے زائد کی شراکت قائم کر چکے ہیں۔سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور پتھم نسانکا نے ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، پریرا 29 رنز بنانے کے بعد آندرے رسل کا شکار بنے .سری لنکا نے اب تک 8 اوورز میں 67رنز بنائے ہیں۔