عالمی مارکیٹ میں سوناسستا ,پاکستان میں سونامہنگا ہوگیا
کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ۔جیولرزز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 2800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 20 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 3 ہزار 52 روپے ہوگئی ۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1779 ڈالر پر آگیا.