آصف علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے تین کھلاڑیوں کو نامزد کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے آصف علی بھی فہرست میں شامل ہیں۔آئی سی سی نے ماہ اکتوبرکی پرفارمنس پر پلئیر آف دی منتھ کے لیے تین نامزدگیاں کی ہیں ، جس میں پاکستان کے آصف علی، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل ہیں۔