امریکا میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے, شرح سود میں اضافہ
مریکا میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں بڑے اضافے کی توقع ہے، جہاں پر وسط مدتی انتخابات کے آخری دنوں میں سیاست دان دباؤ بڑھا رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق فیڈرل ریزرو نے ملکی معاشی صورت حال بہتر کرنے کے لیے جارحانہ مہم کا آغاز کر رکھا ہے کیونکہ مہنگائی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، امریکا میں لوگوں کا بجٹ متاثر ہو رہا ہے اور ووٹرز کی اولین ترجیحات میں معاشی مسائل پر قابو پانا ہے۔
مرکزی بینک قرضے لینے کی لاگت میں اضافہ اور اس کی طلب کم کرنے کے لیے رواں برس بینچ مارک ریٹ پانچ بار بڑھا چکا ہے، جس میں تین بار 75 بیسزپوائنٹس کا اضافہ شامل ہے۔