ٹی20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں رسائی کے لئے افغانستان کیخلاف بڑے سکور کے لئے بیٹنگ جاری
ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 26 ویں میچ میں افغانستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔آسٹریلیا نے 19 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنالئے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ جیت کر ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹیں۔ اس موقع پر آسٹریلوی کپتان میتھیو ویڈ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرتت، کوشش ہوگی بڑا ٹارگٹ دے کر رن ریٹ بہتر کریں۔