پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم، فیض آباد میدان جنگ بن گیا، کئی کارکن گرفتار
اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم جاری ہے۔پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کیا اور فیض آباد کے مقام پر مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔وفاقی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔فیض آباد پل پر پی ٹی آئی کارکنان نے گرین بیلٹ پر ایک درخت کو آگ لگا دی۔