ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آج کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔آسٹریلیا نے افغانستان کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا، افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔ راشد خان نے آخر میں ٹیم کو جتوانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ راشد خان نے 23 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلین ٹیم کے بلے بازوں نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ، گلین میکسویل 32 گیندوں پر 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ میکسویل کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔