وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجا ب کابینہ کا اجلاس: عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ پر قرارداد مذمت متفقہ طورپر منظور
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجا ب کابینہ کے اجلاس میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ پر قرارداد مذمت متفقہ طورپر منظور ۔
قرارداد مہں کہا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کا یہ اجلاس حقیقی آزادی مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے, عمران خان پاکستان کے چاروں صوبوں میں مقبول ترین سیاسی لیڈر کے طور پر ایک اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں, عمران خان پر حملہ ملک کے امن و امان اور اتحاد و یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کا مذموم ترین فعل ہے, اس حملے کا بظاہر مقصد ملک میں انتشاراور عدم استحکام پھیلانا ہے, پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیر آباد میں فائرنگ کے دوران شہید ہونے والے کارکن معظم گوندل کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے, پنجاب کابینہ عمران خان سمیت تمام زخمی رفقاء کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے, پنجاب کابینہ کا اجلاس حملے میں ملوث اور پس پردہ افراد کو فوری طو رپر قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کرتاہے, اجلاس سینئر صحافی ارشد شریف شہید اور صدف نعیم شہید کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔