پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 1100 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔