ہسپانوی بادشاہ اور وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقے کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کیلیے پہنچے تو شدید سیلاب سے متاثری ویلینسیا کے لوگ جن کا بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوا، سینکڑوں مشتعل افراد نے بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز پر کیچڑ پھینکنا شروع کر دیا۔زرائع کے مطابق والنسیا کے شہریوں نے اتوار کو بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے دورے کے دوران شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ احتجاج کے دوران کیچڑ سے حملہ کیا۔ان کی آمد کے موقع پر وہاں موجود لوگوں نے قاتل، قاتل کے نعرے بھی لگائے۔ حفاظتی باڈی گارڈز نے شاہی خاندان کی حفاظت کے لیے انہیں چھتری سے محفوظ کیا۔متاثرین نے اس بات پر احتجاج ریکارڈ کروایا کہ سیلاب کے خطرات کے بارے میں حکام نے تاخیر سے آگاہ کیا۔ایک نوجوان نے بادشاہ فیلیپ کو بتایا کہ حکام کو سیلاب کا معلوم تھا مگر انہوں نے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کیے۔ بادشاہ فیلیپ احتجاج کے باوجود متاثرین سے بات چیت پر اصرار کرتے ہوئے نطر آئے جبکہ وزیر اعظم پیچھے ہٹ چکے تھے۔خیال رہے کہ اسپین ایک پارلیمانی بادشاہت ہے جہاں بادشاہ ریاست کا سربراہ ہوتا ہے۔
شاہی خاندان اور وزیر اعظم کا کیچڑ سے استقبال کیا۔
Nov 04, 2024 | 15:21