پاکستان اور آسٹریلیا کے سٹار تیز گیند بازوں کی سیلفی کی سوشل میڈیا پر دھوم
ون ڈے سیریز سےایک روز قبل پاکستان اور آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا ایک ساتھ فوٹو سیشن کروایا گیا۔جس میں پاکستانی سٹار تیز گیندباز شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے سٹار مچل اسٹارک کے ساتھ ایک سیلفی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر ہوئی جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) سے دنیائے کرکٹ کے دو مشہور پیسرز کی ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز سے قبل شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی سوشل میڈیا پر دھوم مچاتی نظر آئی اور دنیا بھر سے مداحوں نے اس پر تبصرے بھی کیے۔اسٹارک اور شاہین دونوں ہی اپنی سوئنگ بولنگ کی بدولت شہرت رکھتے ہیں، پاکستانی اور کینگرو کرکٹر نے میلبرن گراؤنڈ میں ملاقات کی اور سیلفی بھی بنائی جبکہ فوٹو شوٹ میں بھی حصہ لیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز آج 4 نومبر سے ہوگیا، جہاں پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا مہمان سائیڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں 1 صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔