ایف سی کو پولیس کے اختیارات دینے کے باوجود کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مزید دو افراد کوقتل کردیا۔
فائرنگ کا پہلا واقعہ کچلاک میں پیش آیا جہاں قومی شاہراہ پرنامعلوم افراد نے ایک گاڑی پراندھادھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرارہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک ڈاکٹر کو نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے والے ڈاکٹرمحمد علی کا تعلق سبی سے بتایا جاتا ہے۔ ڈی آئی جی حامد شکیل کے مطابق دونوں واقعات میں فرقہ ورانہ دہشتگردی کا عنصرشامل ہے، دونوں واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقوں کا محاصرہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تاہم کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔