ایفی ڈرین کیس: ملزم مخدوم شہاب الدین کے بائیس اکاونٹس منجمند کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اے این ایف کو نوٹسز جاری کر دیے۔
مخدوم شہاب الدین کی جانب سے ان کے وکیل نے لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائرکرتے ہوئے بتایا کہ ان کے موکل مخدوم شہاب الدین کے بائیس اکاونٹس منجمند کر دیے ہیں عدالت ان تمام بائیس اکاونٹس کو بحال کرنے کا حکم جاری کرے عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اے این ایف کو دس اکتوبر کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں، واضح رہے کہ مخدوم شہاب الدین ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت پرہیں۔