ایف آئی اے نے بے نظیر ائیر پورٹ پر یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے ایک سو ساٹھ پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گلف ائیر لائن کے ذریعے ایک سو ساٹھ پاکستانی جن کو یونان سے غیر قانونی قیام کے جرم میں ڈی پورٹ کیا گیا تھا وہ پاکستان پہنچ گئے ہیں ایف آئی اے نے ان شہریوں کوحراست میں لے کر ان سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے ایجنٹوں تک رسائی حاصل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی