ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کولمبو کے آر پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ سری لنکا چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ ون میں سرفہرست جبکہ پاکستان گروپ ٹو کا رنر اپ ہے، دونوں ٹیموں نے ایونٹ میءں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنلز میں جگہ بنائی ہے، پاکستان واحد ٹیم ہے جسے اب تک کھیلے جانے والے چاروں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ درجہ حرارت پچیس سے اکتیس سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ شائقین کرکٹ میں آج کے میچ کے حوالے سے بے حد جوش وخروش پایا جارہاہے اور وہ میچ شروع ہونے کا بے تابی سے انتظار کررہیں