بلوچستان کے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،لاہورسے خیرسگالی کا پیغام لے کربلوچستان جاؤں گا۔ نوابزادہ طلال بگٹی

مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے طلال بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کی وجہ فوجی اپریشن ہیں، بلوچستان کے متعلق تمام سازشوں کی کڑیاں جی ایچ کیو سے ملتی ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا کوئی دین ایمان نہیں اگر آج وہ برسراقتدارہوجائیں توچوہدری برادران ان کے پاس آ جائیں گے۔ طلال بگٹی نے کہا کہ لاہور میں مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے جس طرح بلوچ عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کا پیغام دیا وہ قابل دید ہے، انہوں نے کہا کہ وہ لاہور سے بلوچ عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام لے کرجائیں گے۔