امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلے مباحثے میں مٹ رومنی نے اوباما انتظامیہ کی پالیسیوں پرکڑی تنقید کی
امریکی صدر براک اوباما اور ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے اُن کے حریف مِٹ رومنی کے درمیان بدھ کی شام امریکی صدارتی انتخابی دوڑ کے پہلے مباحثے میں گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی۔ مٹ رومنی نے اوباما انتظامیہ کی پالیسیوں بالخصوص صحت عامہ کے بارے میں ان کی پالیسی کوہدف تنقید بنایا،جبکہ صدراوباما نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حریف نے خامیاں تو گنوائیں مگر اس کا کوئی متبادل تجویز نہیں کیا۔مباحثے کے ایجنڈا میں داخلی معاملات اور معیشت کے معاملات بھی شامل تھے، جسے مختلف ٹیلی ویژن چینلز نے ریاست کولوراڈو میں یونیورسٹی آف ڈینور سے براہِ راست نشرکیا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق تقریباً پانچ کروڑلوگوں نے یہ مباحثہ دیکھا۔ چھ نومبرکے انتخابات سے قبل خارجہ پالیسی پرمزید دومباحثے ہوں گے۔