سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 60 ہو گئی
وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے، سانحہ میں لاپتہ ہونے والے292 افراد میں سے 90 پاکستانیوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ سانحہ منیٰ میں زخمی ہونے والے 9 پاکستانی ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ 49 پاکستانیوں کو علاج کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2006 میں منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران ہی بھگدڑ مچنے سے 364 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔