دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ورلڈ اینیمل ڈے منایا گیا

جانوروں کا عالمی دن منانے کا فیصلہ 1931 میں فلورینس میں ماہرین ماحولیات کے کنونشن میں کیا گیا۔ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں نایاب اقسام کے جانوروں کو ناپید ہونے سے بچانا اور ان کے تحفظ کے لیے بہتر اقدامات کرنا تھا۔ جانوروں کے عالمی دن کے حوالے سے عام شہریوں کا کہنا تھا کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے ملک میں قوانین تو موجود ہیں لیکن حکومت ان پر عمل درآمد نہیں کرا پا رہی۔ انسان کی انسانیت سے محبت تو عام بات ہے لیکن جانوروں سے محبت کے حوالے سے یہ دن خاص اہمیت کا حامل ہے۔ جانوروں کے دن سے شہریوں نے کہا کہ اگر حکومت نے جانوروں کے تحفظ کے لیے اقدامات نہ کیے تو ایک دن ایسا آئے گا کہ ہم جانور صرف ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔ جانوروں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور انہیں درپیش خطرات اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔