پیرس فیشن شو میں میاکی، ڈائر اور ویسٹ ووڈ کے ملبوسات کی نمائش

ویسٹ ووڈ نے پیرس فیشن ویک میں رواں برس ایسی جیکٹس کی نمائش کی جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ ہیں اور جنہیں پہننے سے آلودگی نہیں پھیلتی، ماڈلز نے نہ صرف گلابی رنگ کی یہ جیکٹس پہن کر ریمپ پر واک کی بلکہ عوام کی بڑی تعداد ان جیکٹس کو خریدنے میں دلچسپی لیتی نظرآئی. معروف برانڈ ڈائر کے بہار اور خزاں کیلیے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کرنے سب سے پہلے ریمپ پر ریحانہ نمو دار ہوئیں, لیزی میاکی کے تین رنگ ملبوسات سردیوں کیلیے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور ان کے رنگوں سے حدت کا تاثر ملتا ہے