جھوٹ اور بہتان کی سیاست ترقی کا راستہ نہیں روک سکتی:سعد رفیق
لاہور کے علاقے سمن آباد میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ن لیگ کے متعدد رہنماؤں نے شرکت کی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب شیر جاگتا ہے تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں، یہ لوگ ایک طرف استعفے دیتے ہیں پھر واپسی کیلئے منتیں کرتے ہیں، عمران خان پوچھتے ہیں لوگ نواز شریف کو کیوں ووٹ دیتے ہیں ،کیوں کہ ہم امریکا کا دباو نہیں لیتے، ہم نے امریکا کے دباو کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، انہوں نے کہا کہ عمران خان اس اسمبلی کو جعلی کہتے تھے، ہر وقت کوئی نہ کوئی نیا الزام لگاتے تھے، پارلیمنٹ میں بیٹھنے والے ہر کسی کیخلاف غلط زبان استعمال کرتے تھے ، عمران خان کی سیاست نے پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچایا، الزام،جھوٹ اوربہتان ن لیگ کےقافلےکاراستہ نہیں روک سکتے، اگراسمبلی جعلی ہےتواس میں آنےکیلئےمرےکیوں جاتےہو، ہم نے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھا، لاکھوں ووٹ لینے کے باوجود دوبارہ الیکشن لڑ رہے ہیں، اس موقع پر طلال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جواپنی پارٹی میں لوٹ مارختم نہ کرسکا وہ ملک میں لوٹ مارکیسےختم کریگا، عمران خان کےدائیں اوربائیں لٹیرےکھڑےہیں، 11اکتوبرشیرکی فتح کا دن ہوگا