بالی وڈ اداکار اوم پوری کے خلاف پاکستان کے حق میں بولنے پر بغاوت کا مقدمہ بنا دیا
بھارت میں حق و سچ کیلئے لب کھولنا اب سنگین جرم بن چکا ہے ۔ جو بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھائے گا اسے ملک سے بغاوت جیسے سنگین مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی اداکار اوم پوری کے ساتھ جنہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں بھارتی جھوٹ کا بھانڈا پھوڑا اور پاکستان کے حق میں بولتے رہے. بھارتی نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس کا موضوع پاک بھارت کشیدگی اوربالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کی شمولیت تھی ۔پروگرام اینکر نے ان سے بارہ مولا میں بھارتی فوجی کی ہلاکت کا پوچھا تو اوم پوری نے جواب دیا کہ کیا انہوں نے مرنے والے فوجیوں سے فوج میں بھرتی ہونے کا کہا تھا ۔اوم پوری کا کہنا تھا کیا آپ چاہتے ہیں بھارت اور پاکستان بھی فلسطین و اسرائیل بن کر صدیوں لڑتے رہیں۔یہ صرف ملک اور زمین کا مسئلہ نہیں بلکہ خاندانوں کی بات ہے، ہندوستان میں بائیس کروڑ مسلمان ہیں اور دونوں اطراف میں ایک دوسرے کے رشتے دار رہے ہیں ۔بھارتی میڈیا ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کو نہ بھڑکائے ۔انہوں نے کہا کوئی کچھ بھی کہے وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ضرورکام کریں گے۔اس کے بعد اوم پوری احتجاجاً ٹی وی شوچھوڑکرچلے گئے۔ پروگرام کے بعد ایک شہری نے ممبئی کے اندھیری پولیس اسٹیشن میں اوم پوری کے خلاف درخواست دائر کی ۔اور ان کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا