سابق عراقی صدر جلال طالبانی انتقال کر گئے ، ان کی عمر 84 برس تھی۔
عراق میں سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ کرد رہ نما اور سابق عراقی صدر جلال طالبانی انتقال کر گئے ، ان کی عمر چوراسی برس تھی۔طالبانی نے طویل عرصے تک علاج کے بعد دو ہزار چودہ میں صدارت کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ ان پر دو ہزار بارہ میں فالج کا حملہ ہوا تھا۔جلال طالبانی انیس سو تینتس میں اربیل میں پیدا ہوئے جو اب عراقی کردستان کی حکومت کا صدر مقام ہے۔ وہ دو ہزار پانچ میں منتخب ہونے کے بعد عراق کے پہلے غیر عرب صدر بن گئے۔ دو ہزار تین میں امریکا کے زیر قیادت حملے میں عراق پر صدام حسین کی حکومت کو ختم کر دیا گیا تھا۔طالبانی کُردوں کی جانب سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی کوششوں میں بھی شریک رہے