اگر لائین آف کنٹرول پر کوئی چھیڑخانی کی گئی تو پاکستان جوابی اقدام کے طور پر بھارتی جارحیت کا موثر جواب دے گا: ڈاکٹر ملیحہ لودھی
بھارت کی لائین آف کنٹرول پر بار بار سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیوں پر پاکستان کا کرارا جواب،، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں،،، بولیں کہ پاکستان جوابی اقدام کے طور پر بھارتی جارحیت کا موثر اور بھرپور جواب دے گااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیکریٹری جنرل کی جانب سے سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے موقع پر بحث کے دوران خطاب میں پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے، پاکستانی فوج اور عوام کسی بھی جارحیت یا مداخلت کا اسی طرح سے بھرپور جواب دینگے۔ ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ بھارت کو کھلی دھمکیاں دینے اور دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھانے سے روکے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت روزانہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اسی لئے کر رہا ہے تاکہ کشمیر میں اپنے مظالم اور جرائم کو چھپا سکے، بھارت کی کنٹرول لائن پر سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں اور جھوٹے دعوے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایسی دھمکیاں پاکستان کو اپنے دفاع کےلیے بھرپور جوابی کارووائی کا حق دیتی ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ کے اب تک منتظر ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی شہادت پیلٹ گن کے استعمال کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔ ثبوتوں کے باوجود بھارت ڈھٹائی سے اپنے جرائم سے انکار کرتا ہے