لندن میں مقیم ٹیڈی بیئر ایک بار پھر اپنی شرارتوں سے شائقین کو محظوظ کرنے آرہا ہے، کامیڈی فلم" پیڈنگٹن" کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے
ہدایتکار پال کنگ کی ڈائریکشن میں بنے والی یہ فلم دوہزار چودہ میں بننے والی سپرہٹ فلم پیڈنگٹن کا سیکیوئل ہے، فلم کی کہانی گزشتہ فلم کی طرح ٹیڈٰی بیئر سے متعلق ہے، جو لندن میں مقیم ایک خاندان کے ہمراہ رہتا ہےفلم کو پروڈیوس کیا ہے ہیری پوٹر اور گریوٹی جیسی سپر ہٹ فلمیں بنانے والے پروڈیوسر ڈیوڈ ہیمین نے، جبکہ ٹیڈی بیئر کے کردار کے ڈائیلاگ معروف اداکار بین وِشا کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیںمعروف ٹیڈی بیئر کی کہانی پر مبنی فلم" پیڈنگٹن ٹو" آئندہ برس بارہ جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔