وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نیب عدالت میں تیسری پیشی کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے کو ملے
وزیر خزانہ پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد تیسری پیشی،،، احتساب عدالت کے باہر ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے نمٹنے کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر وفاقی پولیس کے پانچ سو اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے تاہم رینجرز کو پہلے طلب کیا تھا نہ اب کریں گے۔۔ اس سے پہلے نواز شریف کی پیشی کے موقع پر نیب عدالت کے باہر بدنظمی دیکھنے کو ملی تھی،رینجرز نے وفاقی وزراء اور میڈیا کو عدالت میں جانے سے روک دیا تھا، اسحاق ڈار کی تیسری پیشی کے وقت نیب کی ٹیم اور گواہان عدالت پہنچے تاہم وزیر خزانہ تاخیر سے پہنچے جس کی وجہ سے سماعت میں وقفہ کرنا پڑا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس سے پہلے پچیس اور ستائیس ستمبر کو پیش ہوئے تھے، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔۔ اسحاق ڈار نے فرد جرم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی تاہم عدالت عالیہ نے درخواست کو مسترد کردیا تھا