جامعہ کراچی کے لاپتہ پروفیسر محمد اسماعیل گھر پہنچ گئے۔
جامعہ کراچی کے لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر پروفیسر محمد اسماعیل گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ پروفیسر محمد اسماعیل 18 روز پہلے لاپتہ ہوئے تھے۔جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل کی اہلیہ آمنہ اسماعیل کے مطابق ان کے شوہر کو نامعلوم افراد 14 ستمبر کی رات کو گھر سے زبردستی لے گئے تھے۔ آمنہ اسماعیل نے شعبہ کے چئیرمین اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ کو بھی درخواست دی تھی۔سیکورٹی ایڈوائزر جامعہ کراچی نے کہا کہ پروفیسر اسماعیل کی اہلیہ نے چند روز قبل گمشدگی کی درخواست دی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جامعہ کی اسٹاف کالونی میں حساس ادارے نے چھاپا مارکر تین افراد کو حراست میں لے لیا تھا، کارروائی انصارالشریعہ کے گرفتار ملزم دانش کی نشاندہی پر کی گئی تھی، حراست میں لیے گئے افراد اسٹاف کالونی کے رہائشی نہیں ہیں۔