نئی قانون سازی کی ذاتی طور پر مزاحمت کرتا ہوں۔ بابر اعوان
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نئی قانون سازی پر خوب برہم ہوئے، کہتے ہیں کہ نئی قانون سازی کی ذاتی طور پر مزاحمت کرتا ہوں، قانون سازی اسلامی نظریئے کے خلاف نہیں کی جا سکتی ، حکومت اللہ تعالی اور عوام سے معافی مانگے، پاکستان کی عوام کو مشتعل نہ کیا جائے ، بابر اعوان نے کہا کہ نا اہل کابینہ کہہ رہی ہے کہ ہم نے کوئی غلطی نہیں کی ،، وزیر خارجہ نے دو قومی نظریئے کی خلاف ورزی کی ہے، ایسی حرکتوں سے حکومت ملک میں اشتعال انگیزی پھیلائے گی