بتائیں کہ انہیں کیوں کر نکالا گیا،عوام نے اصل فیصلہ این اے ایک سو بیس کے الیکشن میں دیا, نواز شریف
لاہور میں میاں نواز شریف خوب گرجے ، این اے ایک سو بیس میں کامیابی کو تاریخی قرار دے دیا، کامیابی پر کارکنوں کو مبارکباد بھی دی، کہا این اے ایک سو بیس میں لیڈ پندرہ ہزار کی نہیں تھی بلکہ پندرہ ہزار کو دس سے ضرب دی جائے تو لیڈ بنتی ہے, میاں نواز شریف نے کہا کہ کارکن جوش و جذبہ بحال رکھیں تو ان کے ووٹ کا تقدس بحال ہوگا ، جس کے بعد مسلم لیگ کی حکومت نا قابل شکست ہوگی, انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، کراچی کی روشنیاں بحال کیں،، پاکستان میں اٹھاون ارب ڈالر کا سی پیک لے کر آئے، پاکستان ترقی کر رہا تھا کہ یکایک نواز شریف کو نا اہل کردیا گیا،،مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مجھے کیوں کر نکالا گیا ، اگر کسی کو سمجھ آتی ہے تو بتائے کہ مجھے کیوں نکالا,میاں نواز شریف نے کہا کہ این اے ایک سو بیس میں ہمارے بزرگوں نے مریم کے سر پر ہاتھ دھرا، کارکنوں نے جس طرح مریم پر پھول نچھاور کیے، میرا دل کرتا ہے کہ ہر ووٹر پر پھول نچھاور کروں، ایک ایک ووٹر کا ماتھا چوموں