ملک میں فساد بپا کرنے والے مزید تین خطرناک دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
ملکی سلامتی کے دشمن عناصر کو انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری،،، مزید تین دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں ساجد، بہرام شیراور فضل غفار کو خیبرپختونخوا کی جیل میں پھانسی دی گئی، پھانسی پانے والا دہشت گرد ساجد کالعدم تنظیم کا رکن تھا جو پشاورایئرپورٹ پر طیارے پرفائرنگ میں ملوث تھا، طیارے پرحملے میں خاتون جاں بحق اور دو مسافر زخمی ہوئے تھے،دہشتگرد ساجد نے پیر اصرار اور اسکے خاندان کے 8 افراد سمیت نیازگل اوراے ایس آئی ساجد خا ن کوبھی قتل کیا تھا جبکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔۔ آئی ایس پی آرکے مطابق فضل غفار نے فورسز پر حملے کرکے چار جوانوں کو شہید کیا تھا، دہشتگرد فضل غفارسے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی تھی جب کہ دہشت گرد بہرام شیر ولد خیران گرلز پرائمری اسکول اور فورسز پر حملوں ،سپاہی کی شہادت میں ملوث تھا۔ تینوں دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا جب کہ تینوں دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم کیا تھا