عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن جادھو کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
بھارتی دہشتگرد کلبھوشن جادھو کیس میں اہم پیشرفت ، عالمی عدالت انصاف نے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، کیس کی سماعت 18 فروری سے شروع ہوگی جو 21 فروری تک جاری رہے گی ، 18 فروری کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بھارت کی جانب سے زبانی دلائل دیے جائیں گے، 19 فروری کو پاکستان کی جانب سے دلائل دیے جائیں گے ، عالمی عدالت انصاف کے اعلامیے کے مطابق، زبانی دلائل کا دوسرا راؤنڈ 20 فروری کو شروع ہوگا ، بھارت کی جانب سے سہہ پہر تین سے ساڑھے 4 بجے تک دلائل دیے جائیں گے جبکہ پاکستان 21 فروری 2019 کو انہی اوقاتِ کار میں دلائل دے گا ۔