قومی دولت لوٹنے والوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ مشاہد اللہ خان کے خاندان کے انیس افراد پی آئی اے میں خلاف قواعد بھرتی ہوئے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان جیسے لوگوں کی وجہ سے سیاست دانوں کی عزت نہیں ہے۔ مشاہد اللہ خان پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے۔ مشاہد اللہ خان کے خاندان کے متعدد افراد بھی خلاف قواعد پی آئی اے میں بھرتی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو لٹیروں کے احتساب کیلئے ووٹ ملا، سمجھوتوں کیلئے نہیں۔ کسی پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو اس کا استحقاق مجروح ہو جاتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بھی حقائق بیان کرنے سے روکا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز دو سو ارب روپے جبکہ پی آئی اے تین سو چھپن ارب روپے کے نقصان میں ہے۔ ریڈیو پاکستان پر سالانہ پانچ ارب سے زائد خرچ ہو رہا ہے