ہالی ووڈ کامیڈی ڈرامہ فلم وائس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
ایڈم میک کے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جب وہ امریکی تاریخ کے بااثر ترین نائب صدر بننے کے لئے کوششیں کررہے ہوتے ہیں۔فلم میں ڈک چینی کا مرکزی کردار کرسٹین بیل نبھا رہے ہیں،دیگر اداکاروں میں ایمی ایڈمز، اسٹیو کیرل، سام راک ویل، للی ریب، بل پل مین، ایڈم بارٹلے اور ایلیسن پل شامل ہیں،فلم 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔