چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ساںحہ بارہ مئی کی جے آئی ٹی کے لئے نگران جج مقرر کردیا
سانحہ بارہ مئی کی جے آئی ٹی سے متعلق چیف جسٹس سندہ ہائیکورٹ نےجسٹس صلاح الدین پھنورکو جےآئی ٹی کےلیےنگراں جج مقررکردیا،،، عدالت کا کہنا تھا کہ جسٹس صلاح الدین پھنور جے آئی ٹی سے عمل درآمد رپورٹ طلب کریں گے،،ے آئی ٹی اپنی تحقیقات کے بعد جسٹس صلاح الدین پھنور کو کیس کے متعلق آگاہ کریگی، بارہ مئی کا واقعہ کس کے حکم پر ہوا، واقعے کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کون تھا جے آئی ٹی آگاہ کریگی ،، بارہ مئی میں کونسے مقدمات درج نہیں ہوئے جے آئی ٹی اس کا بھی جائزہ لیکر اپنی رپورٹ پیش کریگی جبکہ ہر پندرہ روز بعد جے آئی ٹی مقرر کردہ نگران جج کو پیش رفت سے بھی آگاہ کریگی، واضع رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ اٹھائیس ستمبر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کرچکی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ جے آئی ٹی کے سربراہ ہیں