پشاور یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا کامظاہرہ, پولیس کا احتجاجی طلبا پر ہلہ بولتے ہوئے شدید لاٹھی چارج,متعدد طلبا زخمی کئی گرفتار
پشاور میں طلبا فیسوں میں اضافے کے خلاف نکل آئے، نئے پاکستان میں اپنے حق کیلئے احتجاج کرنا بھی گناہ بن گیا۔ جامعہ پشاور میں طلبہ نے احتجاج کیا تو انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو طلب کرلیا۔۔۔ طلبا پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کورسز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف دشدید نعرے بازی کی، پولیس نے طلبہ پر دھاوا بول دیا، لاٹھیاں برسائیں، تھپڑ مارے، طلبہ کے کپڑے پھاڑ دئیے، جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے جامعہ پشاور کے مختلف شعبوں میں آپریشن بھی کیا اور کلاسز میں موجود طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔۔
اس سے پہلے پشاور یونیورسٹی کے طلبا نے پہلے دھرنا دیا جو بعد میں مظاہرے کی شکل اختیار کر گیا۔ طلبا کا حکومت سے مطالبہ تھا کہ فیسوں میں کمی کی جائے، ایم فل اورپی ایچ ڈی فیس میں اضافہ منظورنہیں تاہم یونورسٹی حکام نے موقف اختیار کیا کہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ 2 سال بعد کیا، سال 2016 میں بھی فیسوں میں اضافہ واپس لیا، یونیورسٹی 70 فیصد اپنے وسائل سے چل رہی ہے۔