صاف نظر آ رہا ہے حکومت ملک کے اثاثے لوٹ سیل پر لگانے جا رہی ہے،ترجمان پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو
فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ یقینن پہلے کی طرح کابینہ آج کے فیصلوں پر بھی قائم نہیں رہے گی، لگتا ہے کہ حکومت بنا سوچے سمجھے اور غور کئے فیصلے کرتی اور پھر واپس لے لیتی ہے، بتایا جائے کہ وزیراعظم ہائوس چار ملازموں سے کیسے چلے گا ؟ صاف نظر آ رہا ہے حکومت ملک کے اثاثے لوٹ سیل پر لگانے جا رہی ہے، مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلی ملک کیلئے سنجیدہ مسائل کھڑے کر رہی ہے، یوٹرن تو موجودہ حکمران قیادت کی پہچان تھا ہی معاملا اب مزید آگے بڑھ چکا ہے، جھوٹ اور دروغ گوئی موجودہ حکومت کے طرز عمل کا مرکز و محور بن چکا ہے، قوم خود مشاہدہ کر رہی ہے کس طرح پونے دو ماہ سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکمران اپنے کرتوت سہی کرنے کے بجائے دوسروں پر الزام عائد کر رہے ہیں، اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے عمران خان نیازی میدیا کیلئے نازی بن رہے ہیں، ہم عمران خان حکومت کو میڈیا کا گلا گھونٹے نہیں دیں گے، پشاور میں طلبہ پر تشدد پی ٹی آئی کی فسطائی رویے کی نشاندہی کرتا ہے۔