وفاقی کابینہ نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالرکے معاہدوں کی منظوری دے دی
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا کیا گیا اور تحریک انصاف کی حکومت کے سو روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا،،اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی منظوری دی گئی،
اجلاس میں میجرجنرل عارف کی بطور اے این ایف کے سربراہ کی تقرری کو بھی حتمی شکل دی گئی اور مالیاتی نظم ونسق سے متعلق اداروں میں ماہرین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں ترکی کے ساتھ نیشنل اسکل یونیورسٹی کے قیام اور پاکستان اور جاپان میں مختلف شعبوں میں مفاہمتوں کی بھی منظوری بھی دی گئی۔