وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات، وزیراعظم کا پاک افواج کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار
ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلح افواج سے متعلق پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جنرل زبیرمحمود حیات نے وزیراعظم کومسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہارکیا