بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیرکے عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے آج یوم کشمیر منایاجارہاہے
بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیرکے عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے آج یوم کشمیر منایاجارہاہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ انصاف کے موضوع کے ساتھ پورے پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور اُن کے لئے جذبات کے اظہار کے لئے عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ آزادکشمیر اورگلگت بلتستان سمیت وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں انسانی زنجیربنائی جائے گی جس کامقصد مقبوضہ کشمیر میں دوماہ سے محصور شہریوں سے اظہاریکجہتی کرناہے۔