ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں دور دور تک تیز ہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کازیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت اسلام آباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور اکیس کراچی چھبیس پشاور انیس کوئٹہ پندرہ گلگت اورمظفرآباد تیرہ اور مری بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔