محکمہ موسمیات نے سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
جمعرات کے روز سعودی عرب میں محکمہ موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ کی جنرل اتھارٹی نے مکہ مکرمہ کے علاقے اور متعدد گورنریٹ اور مراکز کو ایک جدید الرٹ جاری کیا ہے، جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ 9 گھنٹے کے دوران شدید بارش کے ساتھ آندھی اور طوفان کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ نو گھنٹوں کے دوران درمیانی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ معظمہ کے علاوہ اضم ، الجموم ، طائف ، مکہ معظمہ، العرضیات ، الکامل اور میسان گورنریوں تیزہواؤں، بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں موسم کی شدت مقامی وقت کے مطابق جمعرات دن بارہ بجے سے رات نو بجے تک رہے گی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بارش کے موقع پر ضروری احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔