فیصل واوڈا کی نااہلی کی شہباز شریف کی درخواست مسترد
سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی نااہلی کی شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ فیصل واوڈ عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں ا شہباز شریف کے مقابلے میں کراچی کے حلقے این اے دوسواننچاس سے منتخب ہوئے تھے، شہباز شریف نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائرکررکھی تھی۔ شہباز شریف نے درخوات میں موقف اپنایا تھا کہ الیکشن مہم کے دوران فیصل واوڈا کے لیے ماحول ساز گار بنایا گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میرے بینرز اور پوسٹرز اتارتے رہے جب کہ الیکشن مہم میں مدمقابل فیصل واوڈا کے بینرز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی نہیں اتارے گئے