سلامتی کونسل کا اجلاس: 193 ممالک کے نمائندوں کا خطاب،طویل خطاب وزیراعظم عمران خان کے نام
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 74 ویں اجلاس میں193ممالک اور حکومتوں کے سربراہوں یا نمائندوں نے خطاب کیا ان میں 82 ممالک اور83 حکومتوں کے سربراہوں شامل تھے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کے ترجمان سٹیفن نے کہا ہے کہ ان رہنماﺅں کے علاوہ67 ریاستی نمائندوں نے بھی اسمبلی ہال میں خطاب کیا اجلاس24 ستمبر سے شروع ہوا تھا صرف ایک ریاست ازبکستان کے کسی نمائندے ، سربرائے ریاست یا حکومت نے خطاب نہیں کیااجلاس کے دوران 16 خواتین نے بھی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی جو کل مقررین کا8.2 فیصد ہے گزشتہ سال 19 خواتین نے خطاب کیا تھا ،خطاب کرنے والی خواتین میں 2 سربراہان ریاست اور ایک حکومتی سربراہ تھی ،جنرل اسمبلی میں سب سے طویل خطاب 26 ستمبر1960 کو کیوبا کے صدر فیڈرل کاسترو نے کیاجو4 گھنٹے 48 منٹ طویل تھا،حالیہ اجلاس میں سب سے طویل خطاب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا تھا جو50 منٹ جاری رہا جبکہ مختصر ترین خطاب روانڈا کے صدر پال کاگیم نے صرف 7 منٹ کیا۔