پنجاب میں 4547مریض ڈینگی کا شکار، 6انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت
محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 4547مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 3925مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں اور 6 مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اس وقت صوبے کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی کے کل512 کنفرم مریض زیر علاج ہیں، جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 217 نئے مریض سامنے آئے اور 178 مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 169، لاہور میں14، مظفر گڑھ میں5، گجرات میں5، ساہیوال میں 5، ملتان میں 4، شیخوپورہ میں 3، سرگودھا میں 3، پاکپتن میں 2 جبکہ خافظ آباد، سیالکوٹ، لیہ، اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور میانوالی سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔